پشاور‘ بیوی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

پشاور‘ بیوی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

  

پشاور (کرائم ر پورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ ٹاون کی حدود میں چند دن قبل بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے بیوی کو گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مسماۃ (ل) دختر احسان اللہ نے تھانہ ٹاون پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے والد احسان اللہ نے گھریلو تنازعہ پر اس کی والدہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او ٹاؤن جاوید خان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کے قریبی ساتھیوں اور رشتے داروں کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران گزشتہ روز اطلاع ملنے پر ملزم احسان ولد فاروق سکنہ خلیل ٹاون کو گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -