معیشت مزید مستحکم، ملک ترقی کی راہ پر گامزن،جاوید اقبال وڑائچ

معیشت مزید مستحکم، ملک ترقی کی راہ پر گامزن،جاوید اقبال وڑائچ

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کررہاہے، مفاداتی طبقہ نے ہمیشہ عوام کے حقوق غصب کیے لیکن پی ٹی آئی عوام کو حقوق کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے، حلقہ میں 15 ارب سے زائد فنڈز سے ترقیاتی کام جاری ہیں اور انشا اللہ آئندہ دوسالوں میں حلقہ کی محرومیاں ختم کردیں گے۔ بھٹہ کالونی میں سیوریج لائن و سڑک کی تعمیر کے جاری کام کا جائزہ لینے کے بعد شرکا سے (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 40 سال سے بھٹہ کالونی میں کوئی ترقیاتی کام نہ ہوا بلکہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو طفل تسلیاں دے کر انہیں حقوق سے محروم رکھا لیکن ماضی کی طرح اب بھی انہوں نے بھٹہ کالونی کے عوام سے کیے وعدے پورے کیے اور انشا اللہ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عوامی مسائل کا حل ممکن ہوسکے، انہوں نے کہاکہ تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کرنی چاہیئے، پی ٹی آئی عوام کی ترجمان جماعت ہے اور پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف مخالفین عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں اور عوام ان سے گمراہ نہیں ہوں گے، اس موقع پر عمائدین علاقہ نے ترقیاتی کام کروانے پر چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کا شکریہ ادا کیا، محکمہ پبلک ہیلتھ سب انجنیئر اسد غفار نے منصوبہ پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر چوہدری احمد محمود، خرم وڑائچ، رانا لطیف، عمرلطیف، جام اسماعیل، جام جاوید، شمیل مرزا، حسان علی سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔

جاوید اقبال وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -