ملتان، مختلف علاقوں میں چور، ڈاکو سرگرم، وارداتیں،پولیس غائب

ملتان، مختلف علاقوں میں چور، ڈاکو سرگرم، وارداتیں،پولیس غائب

  

ملتان (وقائع نگار) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تھانہ صدر شجاعباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد محمد فیصل کے گھر سے نقدی و زیوارات کل مالیت 5 لاکھ 60 ہزار رو پے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ میں تین نا معلو م مسلح افراد ماجد کی فارمیسی کی داخل ہو ئے ملازمین کو یرغمال بنا کر دکان سے سوا لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

گئے۔مخدوم رشید میں حشمت کے گھر سے 5 بکرے چوری ہو گئے۔جبکہ اسی علاقے میں نا معلوم افراد مجاہد کے گھر سے 3 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔سلیم کے گھر سے اسکی گائے چوری ہو گئی جبکہ غلام مصطفی کے رقبے سے نا معلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کر کے لے گئے۔تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نا معلوم افرادموٹرسائیکل سوار عباس اور اسکی اہلیہ سے پرس چھین کر فرار ہو گئے جس میں 4 تولہ سونا تھا۔کینٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد حساس ادارے کے ملازم غنی کے گھر کے تالے تو ڑ کر گھریلو سامان مالیتی 70 ہزار رو پے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ملتان پولیس چوری ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ائے روز دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کو جینا دوبھر کردیا۔شاہ رکن عالم کے علاقے سبزی منڈی میٹرو سٹیشن کے قریب دو نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر مشروب سازکمپنی کے دو ڈیلرز سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نامعلوم ڈاکو آئے۔جہنوں نے آتے ہی اسلحہ کے زور پر وارادت کی۔اور موقع سے فرار ہوگئے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -