چلتی گاڑیوں سے سامان چوری، گروہ کیخلاف مقدمہ، ہزاروں روپے مالیت کی کھاد برآمد،پولیس چھاپے شروع

  چلتی گاڑیوں سے سامان چوری، گروہ کیخلاف مقدمہ، ہزاروں روپے مالیت کی کھاد ...

  

 اڈا 25پل (نمائندہ پاکستان)تھانہ حویلی کورنگا پولیس نے چلتی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہزاروں روپے مالیت کی کھاد برآمد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے  شروع کردئیے تھانہ حویلی کورنگا (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

کی حدود میں عرصہ دراز سے چلتی گاڑیوں سے سامان اتارنے والا گروہ سرگرم تھا گذشتہ روز کوٹ اسلام کے قریب گروہ کے ارکان نے ٹریلر سے ہزاروں روپے مالیت کی کھاد اتار لی اور بلانمبری رکشہ پر لاد کر چور کار نمبری257 LE میں بیٹھ کر جائے واردات سے فرار ہوگئے واردات کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے رکشہ اور چوری کی گئی کھاد برآمد کر لی جبکہ ملزمان فرار ھونے میں کامیاب ہو گئے ملزمان رمضان عرف رمی موہدنہ،حاجی موہانہ، سجاد آرائیں،اعجاز چدھڑ 4کس نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ حویلی کورنگا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے یاد رہے یہ گروہ لاکھوں روپے کا سامان ماہانہ چلتی گاڑیوں سے چوری رھا ھے لٹنے والے ڈرائیوروں نے متعدد بار روڈ بلاک کر کے احتجاج بھی کیا تھا بہترین کاروائی پر عوام نے اے ایس پی سرکل کبیروالا محترمہ سدرہ خان اور ایس ایچ او تھانہ حویلی کورنگا آصف سعید کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

چھاپے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -