رحیم یارخان، بہاولپورمیں  متعدد پولیس اہلکاروں کی ترقی

  رحیم یارخان، بہاولپورمیں  متعدد پولیس اہلکاروں کی ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)آر پی او بہاولپور نے خان بیلہ کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے 3 ہیڈ کانسٹیبلز سمیت 39 کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی۔تفصیل کے مطابق آر پی او بہاولپور محمد زبیر احمد خان دریشک نے ضلع بہاولنگرضلع بہاولپور اور ضلع(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
 رحیم یار خان کے 39 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز میں ثنا اللہ بھٹیسراج احمدخان بیلہ شہر کے رہائشی اور ریاض احمد کا تعلق خان بیلہ کے موضع ظفرآباد سے ہے۔ ممتاز سماجی شخصیات رانا محمدقاسماحسان الحق صدیقیرانامحمد اکرماختر محمود ہاشمیملک محمد طارق ودیگر نے ثنا اللہ بھٹی سمیت دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ترقی