پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، احمد حسین ڈیہڑ

  پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، احمد حسین ڈیہڑ

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ 560 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ اور ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ تحریک انصاف حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔ (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

پراپیگنڈا کرنے والے عناصرمخصوص ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے حلقہ این اے 154 احمد حسین ڈیہڑ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سو فیصد آبادی کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کرنا تحریک انصاف کا انقلابی اقدام ہے۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ جبکہ گریڈ1سے 19تک کے ملازمین کو 25فیصد خصوصی الانس بھی دیاگیا ہے۔ حالیہ عوام دوست، کسان دوست، مزدور دوست بجٹ نے اپوزیشن عناصر کے ہوش اڑا دیئے ہیں اور اپوزیشن پے در پے وار کر رہے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ملک وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کر رہا ہے اور پراپیگنڈا کرنے والے عناصرمخصوص ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں ان عناصر کو قومی مفادات عزیز ہے نہ ہی عوام کی ترقی، ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ تحریک انصاف حکومت نے محنت کے ساتھ سابق دور کی خرابیوں کو درست کیا ہے۔ دوردراز علاقوں کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کی روایت کو ختم کردیا ہے۔ تحریک انصاف حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ میرے حلقہ کے عوام میرا قیمتی اثاثہ ہیں۔ حلقہ کی عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے رہیں گے اور انشا اللہ اگلے پانچ سال بھی تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی۔

احمد حسین ڈیہڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -