زکریا یونیورسٹی: سکواش کلینک کا افتتاح، کھلاڑیوں میں جو ش و خروش

  زکریا یونیورسٹی: سکواش کلینک کا افتتاح، کھلاڑیوں میں جو ش و خروش

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں کامیاب جوان مرکز کے زیراہتمام سکواش کلینک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اسکواش کلینک کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں اور حکومت کے کامیاب جوان مرکز پروگرام کے تحت انڈر گریجویٹ طلبہ کے لئے یہ مثبت سرگرمی ہے جس میں طلبہ کو بڑھ چڑھ کر (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

حصہ لینا چاہیئے۔ افتتاح کے موقع پر بچوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیئے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد رضوان، ڈاکٹر حسن بچہ و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

 سکواش کلینک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -