ملتان، کیمسٹ ایسوسی ایشن کا ایڈوانس ٹیکس کیخلاف مظاہرہ، روڈ بلاک

    ملتان، کیمسٹ ایسوسی ایشن کا ایڈوانس ٹیکس کیخلاف مظاہرہ، روڈ بلاک

  

ملتان(نیوز رپورٹر)جنوبی پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین سندھو، چوہدری امجد حنیف، اور فیصل رحمان کی قیادت میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے ایڈوانس ٹیکس کے خلاف چوک گھنٹہ گھر پر احتجاجی مظاہر کیا گیا اس موقع پر  محمد حسین سندھو، محمد فیصل رحمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ادوایات پر لگائے جانے والے ایڈوانس ٹیکس ہمارا معاشی قتل ہے۔پہلے ہی حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کی وجہ سے ادوایات کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچی ہوئی ہیں ااور اب مزید ایڈانس ٹیکس لگایا جا رہا ہے جو کہ حکومت کی جانب سے ہم پر ظلم ہے ہم اس(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 کی پرزور مذحمت کرتے ہیں پہلے ہی ہم پر حکومت نے اتنے ٹیکس لگائے ہوئے ہیں کہ ہمارے کاروبارنہ ہونے کے برابر ہیں حکومت کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہے۔ مگر یہ بجٹ عوام کے لیے سلو پوآئیزن ہے جو کہ عوام کو نت نئے ٹیکسوں کی صورت میں دیا جا رہا ہے حکومت کو اگراپنا خزانہ بھرنہ ہے تو اپنے اور اپنے وزرا کے اخراجات کم کرئے۔نت نئے ٹیکس لگانا ظلم ہے خدا کے لیے ہم سے جینے کا حق نہ چھینا جائے پہلے ہی ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو پورے ملک کے کمیسٹ شٹرڈان ہڑتال کریں گئے۔مظاہرے میں ڈسٹربیوٹر،ہول سیلر اور ریٹیلر محمد ماجد گل، شاہان خان، مدثر محمود، عادل محمد علی سومرو، محسن امین،اللہ نواز، شیخ تاج محمود ودیگر نے شرکت کی۔

روڈ بلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -