غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی فائنل، فخر امام، کسانوں کو سہولیات دینے کا اعلان 

غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی فائنل، فخر امام، کسانوں کو سہولیات ...

  

 بٹہ کوٹ+اڈا جھلار مدینہ(نمائندگان پاکستان)  شہریوں کوصحت و تفریح کی بنیادی ضروریات فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری، لیڈی پار ک کا قیام ایک اور وعدے کی تکمیل ہے،سید گروپ عوامی خد مت پر یقین رکھتا ہے،زراعت کی ترقی ہمارا نصب العین، پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، کرپشن فری پاکستان کے قیام کے عوام عمران خان کے ہاتھ مظبوط کریں،ان خیالا ت کا اظہار وفاقی وزیر(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 فوڈ اینڈ سیکورٹی سیدفخرامام شاہ،وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہا نیاں گردیزی نے گزشتہ شب لیدی پار ک کی افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران کیا،اپنے خطاب میں وفاقی وزیرسیدفخرامام شاہ نے کہا کہ کسی ممکنہ غذائی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت نے بہتر ین حکمت مرتب کررکھی ہے،انہوں نے کہا کہ غذائی قلت کامقابلہ کر نے کے لئے کسانوں کوجدید مشنری اورکھاد وبیجوں پر سبسڈی دی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو بیج، کھادزرعی آلات کی خرید میں آسانیاں پیدا ہوں گی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہا نیاں گردیزی نے کہا کہ غذا ئی خو د کفالت کے لئے ہنگامی منصو بوں پر کام جاری ہے،  انہوں نے کہا کہ اکنامک ریفارمز کے باعث ملکی برآمدات میں 18فیصدریکارڈاضافہ ہوا، انہوں نے کہا کہ لیڈیز پار ک کا قیام انکے ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل ہے،انہوں نے کہا کہ1کروڑ روپے کی خطیررقم سے تیار کردہ لیڈیز پار ک کامقصد گھٹن زدہ ماحول میں زمند گی گزار نے والی ہماری ماؤں بہنوں، بیٹیوں کو صحت مند ماحو ل فراہم کر نے کی عملی کو شش ہے، انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں کے باجود ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا، قبل ازیں صوبائی وزید سید حسین جہا نیاں گردیزی نے لیڈیزپار ک کے بیرونی دروازے پر نصب تختی کی نقاب کشائی کی اوردعا کی،اس موقع چیئر مین میونسپل کمیٹی اطہر یوسف خان بھٹہ، وائس چیئر مین ملک طاہر شفیق،سابق وائس چیئر مین مہر مزمل علی چدھرڑ،اسسٹنٹ کمشنر خر م حمید، اے ایس پی میڈم سدرا خان، تاجر راہنماء ملک حاجی محمد ارشد پہلوان، صدر تحریک انصاف سید ناصر کمال شاہ، چوہدری سعید اقبال گل،سردار شیراز سلیم کھوکھر،رکن تحصیل امن کمیٹی ملک توفیق احمد، سید فرخ رضا تر مذی، سید منتظر مہدی، غلام محمد خان بھٹہ نمبر دار،جاوید خان پڑھیار،راؤ آصف علی سعیدی پھلانوالے،ملک سہیل الطاف کھو کھر، مہرعمران محمود اوتیرا،کپتان صفدر حسین سیال، مہرریاست علی، محسن خان بھٹہ، رانا عبدالماجد مصطفےٰ، رانا عابد مصطفےٰ سمیت دیگر مقامی سیاسی، سماجی راہنماء بھی انکے ہمراہ تھے۔

حسین جہانیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -