وزیراعلیٰ سے اعجاز الحق کی ملاقات، ہارون آباد، فوڈ ٹ عباس، مروٹ میں تبصرے

     وزیراعلیٰ سے اعجاز الحق کی ملاقات، ہارون آباد، فوڈ ٹ عباس، مروٹ میں ...

  

 ہارون آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحقنے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تفصیلی ملاقات کی خبر اور تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے حلقہ انتخاب این اے 169 ہارون آباد، فورٹ عباس،مروٹ میں سیاسی ہلچل دکھائی دے رہی ہے اور عوامی و سیاسی فورمز پر اس ملاقات کو موضوع گفتگو بنا دیا گیا ہے اور حلقہ کے سیاسی تناظر (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

میں ملاقات کو مختلف پہلوؤں سے دیکھا جا رہا ہے،گزشتہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 169 اور اس کے ذیلی صوبائی حلقہ جات پی پی 243 اور پی پی 244 سے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ نہ دیکر مسلم لیگ ضیاء کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا اور ان حلقوں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو مسلم لیگ ضیاء کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں،مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ تفصیلی ملاقات نے ایک بار پھر سیاسی پہلوؤں سے ہارون آباد، فورٹ عباس اور مروٹ کی سیاسی صورتحال کو دلچسپ اور سنسنی خیز منظر نامہ کی جانب گامزن کردیا ہے، اعجاز الحق کی کی اپنے حلقہ انتخاب میں فوری آمد کا قوی امکان ہے اور اس ملاقات کے حوالے سے وہ اپنے سیاسی قریبی رفقاء کار حاجی محمد یٰسین، چوہدری غلام مرتضیٰ، نعمان جاوید سمیت دیگر رہنماوں  سے تبادلہ خیال کریں گے،اعجاز الحق کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی اور اس میں تفصیل سے علاقائی ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعجاز الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -