بستی ملوک، نوسرباز بیوپاری کو لوٹ کر فرار

  بستی ملوک، نوسرباز بیوپاری کو لوٹ کر فرار

  

 ملتان (وقائع نگار)بستی ملوک کے علاقے میں نوسربازوں نے مویشی بیوپاری کو نشہ اوور چیز سونگھا کر چار لاکھ 60 ہزار روپے سے محروم کردیا۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جبکہ مقامی پولیس (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے  تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں واقع مویشی منڈی میں وہاڑی کے رہائشی محمد عمران ولد محمد اشرف اپنے بھائی قیصر کے ہمراہ خریداری کیلئے آئے۔جہاں چار نامعلوم ملزمان نے اسے جانور دیکھانے کے بہانے لے گئے اور کوئی چیز سنگھا کر بہوش کردیا۔اور اسکے پاس موجود چار لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔جبکہ متاثرہ شخص نیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کروایا گیا۔دوسری جانب اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کاروائی کی ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -