مختیار ٹاؤن ملتان، بچہ اغواء، رہائی کیلئے35لاکھ تاوان طلب

مختیار ٹاؤن ملتان، بچہ اغواء، رہائی کیلئے35لاکھ تاوان طلب

  

ملتان (وقائع نگار)تھانہ قطب پور کے علاقے میں نامعلوم اغوا کاروں نے ڈاکٹر کا بچہ اغوا کرلیا۔بچے کی بازیابی کیلئے ملزمان ن 35 لاکھ روپے بطور تاوان مانگ لیے۔جبکہ اغوا ہونے کی اطلاع پر پولیس دوڑیں لگ گئیں۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے تھانہ قطب پور کے علاقے مختیار ٹان سے گزشتہ شام تقریبا چار بجے زین العابدین ولد ڈاکٹر غلام شبیر کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔جسکو تلاش کے باوجود (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

ڈوھونڈ نا سکے۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس حرکت میں آگئی۔جہنوں نے وقوعہ کا جائزہ لیا۔اور چلے گئے۔ذرائع کے مزید مطابق گزشتہ روز ہی مغوی بچے کے چچا کے موبائل نمبر پر مسیج آیا کہ 35 لاکھ روپے تاوان دو۔اور اپنا بچہ لے لو۔مسیج کی اطلاع پر ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کیلئے تحرک شروع کردیا ہے۔مگر ملزمان کا سراغ نہیں لگ سکا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ مغوی بچے کا والد کا ولایت آباد میں کلینک ہے۔اور سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ملازمت بھی کرتا ہے۔

تاوان طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -