مہنگائی سے غریبوں کی چیخیں نکل گئیں، حکومتی دعوے فلاپ، ملک احمد یار ہنجرا

       مہنگائی سے غریبوں کی چیخیں نکل گئیں، حکومتی دعوے فلاپ، ملک احمد یار ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، پٹرول 

(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

کے بعد بجلی مہنگی کرنا عوام کو زندہ درگورکرنیکے مترادف ہے،پی ٹی آئی کی حکومت نے 3 سال میں بجلی کے نرخوں میں 21 بار اضافہ کرکے اپنی ناکامی پر مہر ثبت کردی، حکومت کی ناکامی کی وجہ سے گردشی قرضہ بھی 26 سو ارب تک پہنچ گیا،موجودہ نمائندوں نے حلقہ میں انتقامی سیاست شروع کی ہوئی ہے اور ہنجراء خاندان سمیت ان کے کارکنوں ساتھیوں پر جھوٹے مقدمات درج کراکے ان کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے  جبکہ حکومت کی جانب سے بجلی کے ریٹ بڑھائے جا رہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات  مہنگا کرنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے 2018 میں جب حکومت چھوڑی تھی تو اس وقت گردشی قرضہ12سو ارب تھا جو کہ 3 سالوں میں بڑھ کر 26 سو ارب تک پہنچ چکا ہے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے 3 سال میں جتنا قرض بڑھایا ہے، وہ ہماری قومی تاریخ میں کسی حکومت نے اپنی پوری مدت کے دوران نہیں بڑھایا،71 سال میں مجموعی طورپر بڑھنے والے قرض کے مقابلے میں 3 سال سے کم عرصے میں موجودہ حکومت نے تن تنہا 54 فیصد قومی قرض میں اضافہ کیا،انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی ہر سال ملک پر 4747 ارب روپے کا بوجھ بڑھا رہی ہے اور اس کے بدلے ملک میں کچھ بھی تعمیروترقی نہیں کرسکی، اس کے برعکس پاکستان مسلم لیگ ن نے  اگر قرض لیا تھا تو ملک بھر میں سکول، ہسپتال، بجلی کے کارخانے، موٹر ویز اور سی پیک بنایاتھا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ نمائندوں نے حلقہ میں انتقامی سیاست شروع کی ہوئی ہے اور ہنجراء خاندان سمیت ان کے کارکنوں ساتھیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔

ملک احمد یار ہنجرا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -