اپوزیشن احتجاجی سیاست چھوڑ کرملکی ترقی میں کردار ادا کرے، سید خاور علی شاہ

   اپوزیشن احتجاجی سیاست چھوڑ کرملکی ترقی میں کردار ادا کرے، سید خاور علی ...

  

اڈا جھلار مدینہ+بارہ میل(نمائندہ پاکستان+ سپیشل رپورٹر) ملکی معیشت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکی ہے، مہنگائی میں کمی کے 

(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

اثرات سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں، احتجاجی سیاست کا باب مکمل طور پر بند ہوچکا ہے،اپو زیشن ہٹ دھر می کی سیاست ترک کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے،عثمان بزدار کی قیادت میں جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کانیا باب شروع ہوچکا ہے،ان خیالا ت کا اظہار قائد سید گروپ /رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹرسید خاور علی شاہ نے گزشتہ شب پیر کبیرؒ میڈیا ہاؤس میں نمائندگان سے گفتگوکے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ این آر او کے حصو ل میں ناکام اپو زیشن کی قیادت بیرون ملک فرار ہونا چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت مین ملک سے کرپشن کا خاتمہ اورلوٹی دو لت کی واپسی کا عمل کامیابی سے جاری ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی کا نیاباب شروع ہوچکا انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقداما ت کے باعث معیشت میں بہتری اورمہنگائی میں کمی واقع ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن قوانین میں اصلاحات سمیت دیگرقومی مسائل پراپو زیشن مثبت کردارادا کرتے حکومت کا ہاتھ بٹائے،انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کے خطیررقم مختص کئے جانے سے جنوبی پنجاب کی ریکارڈترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہوں گے۔   

ض

مزید :

ملتان صفحہ آخر -