کروناسے مزید ایک ہلاکت، اوورسیز پاکستانیوں کوموڈرنا ویکسین لگانے کا فیصلہ، شرائط فائنل

  کروناسے مزید ایک ہلاکت، اوورسیز پاکستانیوں کوموڈرنا ویکسین لگانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان، ڈیرہ، کرم پور، رحیم یارخان(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان) حکومت کی جانب سے موڈرنا ویکسین کی گایڈ لائن جاری کر دی گی۔جس کے مطابق موڈرنا ویکسین غیر ملکی سفر کرنے والوں ورک ویزہ اقامہ ہولڈرز سٹوڈنٹ ویزہ اور بزنس ٹوور کرنے والوں کو لگای جاے گی۔جبکہ ویکسین لگوانے (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
کے لے شہریوں اپنے سفر سے متعلقہ تمام دساویزات دکھانے ہونگے۔ محکمہ صحت حکام کے بعد موڈرنا ویکسین کھلنے کے بعد چھ گھنٹے کے اندر لگای جاے۔اس وقت صوبہ بھر کے 14 اضلاع میں موڈرنا ویکسین کی تین لاکھ خوارک دی گئیں ہیں۔لاہور کو 20 ہزار جبکہ ملتان کو 10 ہزار ڈوز فراہم کی گئی ہے۔موڈرنا ویکسین ملتان میں قائد اعظم اکیڈیمی ویکسی نیشن سنٹرز میں لگائی جائے گی  نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا اموات کی مجموعی  تعداد 848, زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 13،06 مریضوں کی حالت تشویشناک،  شبہ میں 22 مریض زیر علاج،مختص  48  وینٹی لیٹر میں سے 30وینٹی لیٹر خالی,تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی مریض کورونا کے باعث جاں بحق نہیں ہوا،یوں یکم اپریل 2020  سے 3 جولائی 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 848ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 13ہو گئی ہے جن میں سے 09 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 06 مریضوں  کی حالت تشویشناک  ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 22 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 756 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 697 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر نشتر ہسپتال کے کورونا  آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت  57 مریض زیر علاج ہیں جبکہ مختص وینٹی لیٹرز کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے اب مختص  48 وینٹی لیٹرز میں سے 30 خالی  ہیں جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد بھی 128 کر دی گئی ہے۔ڈیرہ غازیخان میں کرونا کا ایک اور مریض جاں بحق،8 نئے مثبت کیسز سامنے آ گئے فوکل پرسن ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد تحسین کے مطابق کرونا کے باعث ڈی جی خان کا 75 سالہ محمد حسین جان کی بازی ہار گیا انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت کل 19 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 7 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ تین کی حالت تشویشناک ہے۔ضلع وہاڑی کے 20بنیادی مراکز صحت پر عوام کی سہولت کیلئے کرونا ویکسینشن سنٹر قائم کردئے گئے ہیں جہاں باقاعدگی سے شہریوں کی ویکسینشن شروع کردی گئی ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میلسی ڈاکٹر نوید اقبال نے بنیادی مرکز صحت سرگانہ میں کرونا ویکسینیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر بتا یاکہ ضلع، تحصیل،ہیڈ کواٹر اور رورل ہیلتھ سنٹرز کے بعداب تحصیل میلسی کے  7بنیادی مراکز صحت فتح پور،مترو،سرگانہ،لالی پور،88/WB،122/WB،145/WB،تحصیل بوریوالہ کے 7،اور تحصیل وہاڑی کے 6بنیادی مراکز صحت پر کرونا ویکسینیشن سنٹر بنا دئے گئے ہیں عوام کی سہولت کیلئے بڑے قصبات اور اداروں میں کرونا ویکسینیشن کیلئے کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں۔شہریوں کو چاہے کہ وہ خود کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسین لگوائیں۔افتتاحی تقریب میں انچارج فوکل پرسن میاں زاہد نواز،ڈاکٹر ارسلان سہو،محکمہ صحت کے ملازمین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہیگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف چار کیس رپورٹ ہوئے جنہیں ورثا کی جانب سے شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو ایس او پیز کے تحت گھر میں ایسو لیٹ کر دیا۔وائرس سے متاثرہ افراد میں خالد شہزادنمرہ افتخارزینب اظہر اور بلقیس بی بی شامل ہیں۔ محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 5701جبکہ اموات کی تعداد 234جبکہ صحت یاب ہونے والے 5424افراد ہیں۔
ویکسین