ڈومیسٹک وائلنس بل خاندانی نظام کو توڑنے کی سازش، اظہر اقبال حسن

  ڈومیسٹک وائلنس بل خاندانی نظام کو توڑنے کی سازش، اظہر اقبال حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خان پور(نمائندہ پاکستان)مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت صرف تقریروں سے ہی کام چلارہی ہے وہ اخلاقی،اقتصادی اور پارلیمانی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عام انتخابات سے(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)
 پہلے انتخابی اصلاحات قومی اتفاق رائے سے کی جائیں لیکن اس سلسلہ میں حکومت کا رویہ غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی ہے جبکہ جماعت اسلامی نے انتخابی اصلاحات کا مسودہ قومی ڈائیلاگ کیلئے جاری کر دیا ہے۔ سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی سید محمد عابد شاہ مرحوم کی تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے بعد نائب امیر ضلع جماعت اسلامی عمر فاروق شیخ،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع رحیم یار خان محمود الحسن چوہدری کے ہمراہ سید عابد شاہ مرحوم کے بیٹوں سید خالد محسن شاہ،سید محمد عباس شاہ اور ان کے بھائی سید محمد ساجد شاہ سے تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اقتصادی،ڈاخلی وخارجی اور انتخابی اصلاحات سمیت دیگر تمام در پیش مسائل کے حل کیلئے نیشنل ڈائیلاگ سے مشترکہ او رمتفقہ حکمت عملی کے تحت حل کیے جا سکتے ہیں جبکہ ڈومیسٹک وائلنس بل مضبوط خاندانی نظام کو توڑ نے کی مربوط سازش اور معاشرے کو سیکولرائز کر نے کی بھونڈی کوشش ہے جماعت اسلامی ایسے بل کو یکسر مسترد کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی،عدالتی اور صحت کا نظام تباہی سے دوچار ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کے بڑے بڑے دعوے کر کے اقتدار میں آئی مگر تین سال گزرنے کے باوجود عوامی فلاح کے لئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا۔ملک کو مدینہ کی ریاست میں بدلنے کا اعلان کیا گیا مگر سودی نظام کی بھر پور پذیرائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا مگر آج پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں نوکریاں ناپید ہو چکی ہیں اور لاکھوں نوجوان اپنے مستقبل کے لئے پریشان ہیں حکومت تین سالوں میں اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوسکی۔معاشی استحکام کے لئے کوئی پالیسی تشکیل نہیں دی گئی۔زراعت اور صنعت کا برا حال ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 73برسوں میں ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا گیا ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا اور اشرافیہ نے اپنی جیبیں بھریں۔اس موقع پر رضا الرحمن شاہ،عطاء محمد قریشی،ڈاکٹر رحیم الدین،عامر اشتیاق چوہدری،رئیس عاشق امین،عطاء الرحمن قریشی،جام محمد زبیر،جام محمد ہاشم،باقر فہیم،راشد مسعود،ڈاکٹر طارق بلوچ،ڈاکٹر جام ارشد،ڈاکٹر وقاص عدیل،سید ساجد شاہ کے علاوہ دیگر جماعت اسلامی کے عہدے دار موجود تھے۔آخر میں مرحوم سید عابد حسین شاہ کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی گئی۔تصویر ہمراہ ہے