علی پور: چوکیدار کی 6سالہ بچی سے بد اخلاقی، اہل علاقہ کا احتجاج 

علی پور: چوکیدار کی 6سالہ بچی سے بد اخلاقی، اہل علاقہ کا احتجاج 

  

  مظفرگڑھ (نامہ نگار)علی پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے6 سالہ بچی کو ہسپتال کے چوکیدار نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ صدر کی حدود میں فتح پور جنوبی میں ہسپتال کے 25 سالہ (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

چوکیدار صدیق نے پہلی جماعت کی طالبہ 6 سالہ ہادیہ کو مبینہ طور پر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،کمسن ہادیہ ہسپتال کے نزدیک کھیل رہی تھی کہ ہسپتال کا چوکیدار صدیق اسے ورغلا کر اپنے کوارٹر میں لے گیا اور  بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس تھانہ صدر علی پور کے مطابق  ابتدائی رپورٹ میں بد اخلاقی ثابت ہو چکی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، چیئرمین پنجاب وکلا محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کمسن بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے  جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ایسے جرائم کے سدباب اور بچوں کے تحفظ کیلئے موثر حکمت عملی تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزم کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

چوکیدار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -