کوٹ ادو: یونیورسٹی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنانے کافیصلہ، اقدامات شروع

  کوٹ ادو: یونیورسٹی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنانے کافیصلہ، اقدامات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کی الیکشن میں کئے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل ہونے جا رہی ہے،کوٹ ادو میں یونیورسٹی اور مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کاکام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے،گزشتہ روز وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ ادو ڈاکٹر فیاض جٹالہ نے تحصیلدار محال اسحاق  بغلانی کے ہمراہ کامسیٹس یونیورسٹی کو ٹ ادو اور مدر اینڈ چا ئلڈ ہاسپٹل کو ٹ ادو کے لیئے تجویز شدہ مقامات کا دورہ کیا اور مختلف جگہوں کا تعین کرکے رپورٹ متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی ہے،اس حوالے (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
سے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ الیکشن میں جو وعدے کئے ان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں، الیکشن میں کئے گئے وعدے کے مطابق چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دے  دیا گیا جبکہ کوٹ ادو میں پاسپورٹ آفس بھی بنا دیا گیا، کوٹ ادو میں ایک نئے ہسپتال اور یونیورسٹی کیمپس کا قیام میرے منشور کا حصہ تھا جنکی تکمیل ہونے جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ کامسیٹس کا شمار پاکستان کی سب سے بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے اور یہ وفاقی حکومت کی ایک پبلک سیکٹر یونیورسٹی ہے،اللہ تعالیٰ نے مجھے ان وعدوں کی تکمیل میں سرخرو کیا اور اب میرے وسیب کی عوام کو صحت اور طالب علموں کو معیاری تعلیم ان کی دہلیز پہ ہی میسر ہو گی،انہوں نے مزید کہاکہ انشااللہ بہت جلد آنے والے چند دنوں میں کو ٹ ادو یونیورسٹی اور مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل کا کام شروع کر دیا جائے گا اور ضلع کو ٹ ادو کا خواب بھی بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔
ہسپتال