وزیراعظم کا مختصر لباس کیخلاف بیان قابل تحسین، عبدالخبیر آزاد

  وزیراعظم کا مختصر لباس کیخلاف بیان قابل تحسین، عبدالخبیر آزاد

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ممبر ضلعی امن کمیٹی مہر عبدالخالق مرالی ممبر ڈویژنل وضلعی امن کمیٹی مہر عبدالخالق مرالی،معروف مذہبی وسماجی شخصیت مہر عبدالمالک،ممبر بار ایسوسی ایشن کبیروالا مہر محمد قاسم مرالی ایڈووکیٹ کی والد ہ مغفورہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 منعقدہ دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ”مختصر لباس“کے خلاف کابیان نہایت قابل تحسین ہے،اسلام میں شرم وحیاء کو بہت مقام حاصل ہے،مرد اور عورت دونوں شرم و حیاء اختیار کر کے بڑی نیکیاں حاصل کر سکتے ہیں،شریعت اسلامیہ میں مختصرلباس کی ہر گز گنجا ئش نہیں ہے، اسلام شرم وحیاء والا دین ہے، اسلام نے عورت کو مکمل لباس پہننے کا حکم دیاہے،ایک طبقہ عورت کو بے لباس کرنا چاہتا ہے جو نہایت قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان سے اسلام اور روایات مشرق کو تقویت حاصل ہوگی۔پوری قوم اورپورے ملک کے علماء کرام و مشائخ عظام نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبر ضلعی امن کمیٹی مہر عبدالخالق مرالی اوران کے والدکی دین اسلام،قیام امن،مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کیلئے قابل ستائش خدمات ہیں،ان کا ڈیرہ پیغام امن ومحبت کے سفیروں اورعلماء کرام کی مہمانی کا مرکز ہے،اس لحاظ سے ان کا ڈیرہ ”ڈیرہ امن“کہلانے کا حق دارہے۔دعائیہ اجتماع سے ممبر ضلعی امن کمیٹی مولاناعبدالخالق رحمانی،مولانامحمد خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔دعائیہ اجتماع میں سابق ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبدالعزیزخان پنیاں،ملک اکرم نائچ،محمد نوازجاوید بھٹی،رانا عرفان محمود،ملک ناصر شفیق،مہرقیصر عباس دادوآنہ،مہر صفدرحسین ترگڑ،سید منتظر مہدی،مہر مجاہد حسین اُترا،ملک خالدشفیق،حفیظ سعیدی،ملک طاہر شفیق،مولانا اجمل عباس،مہرفیاض حسین،چوہدری ضیاء الحق انجم،ملک عمر طارق،فیصل حیات گجر اورشہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آخرمیں مرحومہ کیلئے بلندی درجات،مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

عبدالخبیر آزاد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -