دو افراد قتل، حادثات میں 3ہلاکتیں، دو لاشیں برآمد، کارروائی شروع
رحیم یارخان، مظفر گڑھ، بٹہ کوٹ، اڈا جھلار مدینہ، خانقاہ شریف، خانیوال،محسن وال(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر، نمائندگان پاکستان) تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں ایک ماہ کے دوران قتل کی تیسری واردات ہوئی ورثا اور عینی شاہدین کے مطابق متوفیہ کا شوہر شراب کے نشے میں دہت ہوکر روزانہ مار پیٹ کرتا تھا۔ ہمسائیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ متوفیہ کا گھر والا بیوی کے منہ پر گرم استری تک رکھ دیتا تھا۔مقتولہ کے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزمان سے ساز باز کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ظاہر پیر کی حدود موضع مصائب لولائی میں گزشتہ روز ایک اور سنگین نوعیت کی واردات ہوئی۔ بستی بخش خان میں گھریلو ناچاقی پر عذرا بی بی نے خودکشی کی یا اس کا قتل کیا گیا اس بارے قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ البتہ تھانہ ظاہر پیر کی پولیس پر سوالیہ نشان ضرور ہے کہ متوفیہ خاتون کا شوہر شراب کے نشے میں دھت تھا جس کو پولیس نے موقع پر گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی اس کی کوئی میڈیکل رپورٹ کرائی گئی۔ ورثا نے ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز سے اپیل کی ہے کہ اس وقوعہ کی تفتیش ایس آئی امتیاز کی بجائے کسی میرٹ پسند پولیس آفیسر کو دی جائے تاکہ انصاف کا حصول ممکن ہو سکے۔معمولی تنازع پر فائرنگ کرکے سعودی عرب پلٹ نوجوان کو قتل کردیا گیا،تفصیلات کیمطابق بستی درکھان موضع دین پور میں سعودی عرب پلٹ نوجوان محمد بلال اور قریبی دکاندار عبدالغفور میں کسی لینے اور واپس نہ کرنے کے تنازع پر تلخ کلامی ہوئی،جس کے بعد طیش میں آکر عبدالغفور نے بلال پر فائرنگ کردی اور محمد بلال موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور اہل علاقہ اور پولیس نے ملزم کو اسکے گھر سے گرفتار کرلیا.پولیس نے فرانزک ٹیموں کے ذریعے شواہد اکٹھے کیے اور اسکے بعد مقتول کی لاش ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردی گئی،واقعے کے بعد مشیر وزیراعلی پنجاب برائے زراعت سردار عبد الحئی دستی بھی سابق وائس چیئرمین اعظم خان بلوچ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے اور مقتول کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی.پولیس کیمطابق واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔خاندانی دشمنی یا غیرت کے نام پر قتل“ شجاعبا د کینال سے ادھیڑ عمر خاتون کی نعش برآمد،جسم پر تشدد کے نشانا ت، شناخت نہ ہوسکی، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ نواں شہر ٹھل نجیب کے نواحی پل ہمایوں کے بزدیک پل شجاعبا د نہرسے تیرتی ہوئی نعش برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبجہ مین لے کاروائی شروع کردی ہے، نعش کے جسم پر تشدد کے معمولی نشانا ت پائے گئے ہیں شبہ ہے کہ خاتون کو غیرت یا خاند ا نی دشمنی پرقتل کر کے نعش نہر میں پھینکی گئی، نعش کی تاحال شناخت نہ کی جاسکی ہے۔ تھانہ سمہ سٹہ کی حدود میں چک 11/بی سی اے پی برانچ ششماہی نہر پانی میں میں تیرتی نعش کو دیکھ مقامی لوگوں نے ریسیکو 1122کو اطلاع دی جہنوں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو نہر سے نکال کر آر ایچ سی سمہ سٹہ روانہ کردی تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے پوسٹمارٹم کروانے کے بعد نعش کے ورثا بارے میں معلومات لیں تاحال ورثا کا کچھ معلوم نہ ہوسکا نامعلوم نعش کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی نواحی علاقہ131 لکانوالہ میاں چنوں کی رہائشی شازیہ زوجہ راجو نے گھریلو ناچاکی پر کالا پتھر پی کر خودکشی کی کوشش کی ملتان شفٹ کیا جارتھاکہ وہ راستہ میں ہی جان کی بازی ہار گئی میاں چنوں کارخانہ نمبر 6 کے قریب نامعلوم شخص ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیاتاحال جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق شاہ پور کا رہائشی 30 سالہ شاہ نواز اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ انگلیوں سے محروم ہو گیا۔
ہلاکتیں