ٹیکس واپس ورنہ ملک گیر احتجاج، پی سی جی اے کااعلان، فیکٹریاں بھی بندکرنے کی دھمکی 

ٹیکس واپس ورنہ ملک گیر احتجاج، پی سی جی اے کااعلان، فیکٹریاں بھی بندکرنے کی ...

  

 ملتان،بہاولپور (نیوز رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت نے کپاس پر ٹیکس  10 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردیا ہے جو پہلے سے بے حال کاٹن انڈسٹری کے لیے زہر قاتل ہے۔ دوسری طرف کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی ہورہی ہے گزشتہ سال کپاس کی 1 کروڑ 48 لاکھ گانٹھ کی پیداور ہوئی تھی رواں سال (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کپاس کی پیداوار کم ہوکر صرف  56 لاکھ گانٹھ رہ گئی ہے اب  نئے ٹیکس  کے نفاذ سے کاٹن انڈسٹری کا چلنا محال ہوگا ان خیالات کااظہار آل پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن کے چیرمین ڈاکٹرجسومل نے گذشتہ روز پی سی جی اے کی جنرل کونسل کے بہاول پور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا حکومت کپاس پر عائد نیا ٹیکس فوری واپس لے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے ملاقاتیں کیں کاٹن بیلٹ سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرین کو مسائل سے آگاہ کیا لیکن پھربھی کاٹن سیڈ پر 70 فیصد ٹیکس لگا دیا گیاانہوں نے کہاکہ فنانس منسٹر نے بات سنی اور غلطی کو تسلیم کیااوراسی بجٹ میں ٹیکس ختم کرنے کا وعدہ کیالیکن وہ وعدہ وفانہ ہوسکا انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی گئی سپیکر نے بھی ٹیکس ختم کرانے کا وعدہ کیاہے لیکن وہ وعدہ ہی کیاجووفاہوگیا انہوں نے کہاکہ کپاس کی پیداوار 14 ملین سے گھٹ کر5 ملین تک پہنچ گئی ہے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پریشر کی وجہ سے یہ ٹیکس لگایا گیا ہے انڈسٹری کو بچانے کے لیے سخت فیصلے لینے پڑیں گے جبکہ ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کو اس کی کوئی سمجھ بوجھ ہی نہیں ہے فلور ملز پر بھی 17 فیصد ٹیکس لگایا گیا تھا جو واپس لے لیا گیاٹرن اوور سیل پر ایک فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ایک اے سی ایک معزز کاروباری کے خلاف مقدمہ درج کرادیتا ہے جسے سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کیا جاتا ہے چاہے بعد ازاں وہ مقدمہ خارج کردیا جائے اگر ٹیکسز واپس نہ لئے گئے توملک گیر احتجاج کریں گے اورٹیکسز کی واپسی تک فیکٹریاں بند رکھیں گے۔ سابق وائس چیرمین شیخ عاصم سعید  نے کہا کہ کپاس اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کی کمرگنے کی کاشت سے توڑی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ گناایک پولیٹکل کراپ ہے8 ملین بیلزاس سال امپورٹ کی گئی بگڑتی ہوئی اس انڈسٹری کوسنبھالادینے کی بجائے اس پرمزیدٹیکس لگادیئے گئے اس موقع پر وائس چیرمین میاں فضل الہی‘ سابق وائس چیرمین شیخ عاصم سعید‘چوہدری مسعودمجید‘حاجی اکرم‘میاں محمود‘ شیخ عمادالدین‘چوہدری سلیم‘ سرفرازناظم‘ونودکمار‘پریم چندکوہستانی‘ مختاراحمدبلوچ‘ نعیم شکیل‘ رمیش کمار‘ ملک طلعت،سیٹھ ارشد ودیگرنے بھی خطاب کیا  اور وزیراعظم سے فوری طورپر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کپاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -