الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملتان کی  جانب سے 60افراد میں 21لاکھ  کے بلاسودقرض کے چیک تقسیم

   الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملتان کی  جانب سے 60افراد میں 21لاکھ  کے بلاسودقرض کے ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملتان کی جانب سے 60افراد میں 21لاکھ کے بلاسودقرض کے چیک تقسیم کئے گئے اس سلسلہ میں ضلعی دفتر گلگشت کالونی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں شیخ سلمان نعیم،محمد آصف،ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی،ڈاکٹر اشرف علی عتیق،محمد احمد چغتائی،شیخ احتشام الحق،ڈاکٹر ولی محمد(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 مجاہد،عبدالقادرشاہ،زاہد صدیقی،نعیم چشتی،چوہدری مبشر بشیر اور رضوان احمد بٹ نے 60مرد و خواتین میں 21لاکھ کے بلاسودقرض کے چیک تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ سلمان نعیم نے کہا کہ الخدمت کے سماجی منصوبے مستحق طبقات کے لیے ریلیف کا باعث بن رہے ہیں جس سے لوگوں کے معاشی سماجی مسائل کم ہو رہے ہیں ہم الخدمت کی خیر کے کاموں کو سراہتے ہیں اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں انہوں نے کہا کہ سماجی فلاحی کاموں سے مشکلات پریشانیوں کا شکار لوگوں کو جب ریلیف ملتا ہے تو اس سے اللہ بھی خوش ہو تا ہے اور اپنے بندوں کو خیر سے نوازتا ہے احمد چغتائی،ڈاکٹر صفدر اقبال ہا شمی،ڈاکٹر ولی مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے الخدمت کی سماجی فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ہمارا مقصد اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -