ملتان، پولیس ملازمین کی اتفاقیہ رخصت بارے نئے قواعد وضوابط فائنل

      ملتان، پولیس ملازمین کی اتفاقیہ رخصت بارے نئے قواعد وضوابط فائنل

  

 ملتان (وقائع نگار)دور دراز سے آنے والے پولیس ملازمین کی سن لی گئی۔ضلعی پولیس افسران نے پولیس ملازمین کی اتفاقیہ رخصت بارے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے ہیں۔اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کردیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ اکثر مشاہدے (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

میں آیا کہ جن پولیس ملازمین کی دور  تعیناتی ہے۔وہ ملتان اتفاقیہ رخصت لینے کیلئے آتے پیں۔جس سے انکا ٹائم ضیاع ہوتا ہے۔اور انکو کئی بار اپنے مقصد میں کامیابی بھی نہیں ملتی ہے۔جسکی وجہ سے وہ پریشان ہوتے ہیں۔اس بات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ متعلقہ پولیس افسران اپنے اختیارات ہونے کے باوجود استعمال نہیں کرتے ہیں۔اس لئے ضلع کے ایس ایس پی آپریشنز۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن۔ایس پیز۔ڈی ایس پیز۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر۔ریزرو انسپکٹر کو ہدایت کی جاتی ہے۔اتفاقیہ رخصت کے حوالے سے نیئے قواعد وضوابط بنا لیے گئے ہیں۔اس پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔نئے قواعد و ضوابط کے مطابق اب تمام بھرتی شدہ کو 14 یوم اتفاقیہ۔اے ایس پی یا ڈی ایس پی ماتحتان ادنی  جو انکے ماتحت ہونگے۔کو 14 یوم پولیس انسپکٹر ماتحتان ادنی۔جو انکے ماتحت ہونگے کو ایک وقت میں تین یوم جبکہ ایس ایچ او کانسٹیبلز جو انکے ماتحت ہیں کو تین یوم کی رخصت اتفاقیہ دے سکیں گے۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -