عوامی خدمت سے ہی اپوزیشن کی منفی سیاست کا مقابلہ کریں گے: چودھری سرور

عوامی خدمت سے ہی اپوزیشن کی منفی سیاست کا مقابلہ کریں گے: چودھری سرور

  

  اوچ شریف (نامہ نگار)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور نئے مالی سال کا مثالی بجٹ میں فلاح عامہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کے مطابق احمد پور شرقیہ کی رہائشی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنول شوذب نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی اور پنجاب کا مثالی بجٹ پر مبارک باد دی اس دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک اتھارٹی کے تحت عوام کو صاف پانی کی فراہمی بہترین اقدام ہے اور مل کر صوبے کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے مزید گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کی سازشی سیاست دم توڑ چکی ہے منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت ہے اور کرتے رہیں گے صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات میں خلل برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انتشار اور مایوسی پھیلانے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے شوبازی کا دور گزر چکا اب صرف عوام کی خدمت پر فوکس ہے پنجاب حکومت نے تاریخ ساز سالانہ ترقیاتی پروگرام دیا ہے اور پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے ہر علاقے کیلئے یکساں فنڈز مختص کئے ہیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام صنعتکار محنت کش ملازم اور کسان دوست بجٹ پیش کرکے ہر طبقے کو ریلیف دیا ہے اور ہر ضلع کیلئے علیٰحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج پنجاب حکومت کا شاندار اقدام ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اپوزیشن نے پہلے دن سے حکومت کے خلاف محاذ بنایا اور ہمیشہ ہزیمت اٹھائی اپوزیشن جماعتوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں سوچنا اور عمل کرنا چاہیئے۔

کنول شوذب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -