تحریک انصاف کی حکومت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے: علی محمد خان 

    تحریک انصاف کی حکومت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے: علی محمد خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شیر گڑھ (عبداللہ جان سے) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان  اور کوآرڈینیٹر صادق حسین کا حلقہ این اے 22  یونین کونسل لوندخوڑ کا دورہ  اپنے آبائی جامع مسجد محلہ مشکو  میں سولرائزیشن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اور ختم القرآن کی تقریب بھی منعقد کی گئی افتتاحی تقریب میں ختم القران کے بعد اسلام ملک کی سربلندی اور پاکستان کی بقا، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیئے اجتماعی دعائیں مانگی گئیں  اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے تحریک انصاف کی حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی عوام بہت جلد حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کرینگے مزید کہا کہ حلقہ کے عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے  اس کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اپنے حلقے این اے 22 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہوا ہے جلد اپنے حلقے نیابت سے تمام محرومیوں کا خاتمہ کرکے دم لینگے وزیراعظم عمران خان این اے 22 ضلع مردان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں اسلامی تعلیمات سے دوری مسلمانوں کے زوال کا نتیجہ ہے اسلامی احکامات کی روشنی میں معاشرے کی اصلاح کریں گے اس موقع پر ان کے ساتھ  ان کے پرسنل سیکرٹری ضیا اللہ خان پاکستان تحریک انصاف ضلع مردان رورل کے صدر انجینئر عادل نواز تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیر خان ایڈوکیٹ سیکرٹری گڈگورننس اور سابق ضلع ناظم اعلی مردان احتشام خان ایڈوکیٹ انجمن چھابڑی فروشان شیرگڑھ بازار کے صدر رحیم جان  اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر کارکنان بھی انکے ہمراہ موجود تھے

مزید :

صفحہ اول -