سرکاری محکمے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں: اکبر ایوب 

سرکاری محکمے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں: اکبر ...

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، دیہی ترقی و پارلیمانی امور اکبر ایوب خان نے واضح کیا ہے کہ تمام سرکاری محکمے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو زیادہ ریلیف کی فراہمی میں ایک دوسرے سے پورا تعاون کریں تاکہ قومی تعمیر نو کا عمل تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچے اور فلاحی معاشرے کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر بنایا جا سکے وہ لوکل گورنمنٹ سیکرٹریٹ پشاور میں ڈبلیو ایس ایس سی مردان، ٹی ایم اے مردان اور محکمہ مواصلات کے حکام کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں وہاں صحت و صفائی اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے اکبر ایوب خان نے ترقیاتی سکیموں کی معیاری اور وقت سے پہلے تکمیل یقینی بنانے کیلئے تمام محکموں کے سربراہان اور اہلکاروں کے مابین باہمی تعاون اور فکری ہم آہنگی کو ناگزیر قرار دیا اور واضح کیا کہ جب وہ ایک دوسرے کو حریف سمجھیں گے اور اداروں میں اعتماد کا فقدان ہو گا تو اس شہر یا علاقے میں پائیدار ترقی ممکن ہو گی اور نہ ہی عوام کا اعتماد بحال ہو گا وزیر بلدیات نے مردان میں سڑکوں، گلی کوچوں، سٹریٹ لائٹس، آبنوشی اور پارکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مردان خیبرپختونخوا کا دوسرا بڑا گنجان آباد شہر ہے جس کی ترقی اور خوبصورتی بھی اتنی ہی زیادہ ناگزیر ہے اس موقع پر تمام متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد اور مفاد عامہ کے منصوبوں میں ایک دوسرے سے پورے تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

صفحہ اول -