صحت و صفائی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائیگا‘ اشتیاق اُرمڑ

صحت و صفائی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائیگا‘ اشتیاق اُرمڑ

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ باغبانان پشاور میں صحت و صفائی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا جس کی بدولت کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغبانان پشاور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ بلدیات و ماحولیات کے متعلقہ افسران، علاقے کے عمائدین اور پی ٹی آئی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا بھر پور احساس ہے اور اپنے وعدوں کے مطابق صوبائی حکومت ان کی محرومیوں کا بتدریج ازالہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقی کا سفر جاری ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ بے روزگاری مشکلات کا بنیادی سبب ہے اور اسی لئے حکومت ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جن کی بدولت نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار مل سکے علاوہ ازیں حکومت نے غربت اور پسمانگی کے پیش نظر علاج معالجہ کیلئے صحت کارڈ پلس کا اجراء کیا ہے تاکہ صحت جیسی بنیادی ضرورت اور سہولت عوام کو مفت فراہم ہو۔

مزید :

صفحہ اول -