ہنگو یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں 

ہنگو یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ ہنگو یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں،ہنگو کو تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن کر کے ترقیافتہ علاقوں کے ہم پلہ لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگو دو آبہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف حکومت تعلیم و صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور نوجوان طلباء کے بہتر مستقبل کیلئے ان شعبوں میں مزید اصلاحات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، ضلع ہنگو ایک پسماندہ علاقہ ہے جس کو تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن کر کے طلباء کو تمام تر جدید سہولیات فراہم کریں گے اسی طرح ہی علاقے میں پائیدار اور دیرپا ترقی کی راہ ہموار ہو کیونکہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی ضامن جبکہ اس سے دوری قوموں کے زوال کا سبب بنتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -