بلاول بھٹو کالیاری کا دورہ، نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت

  بلاول بھٹو کالیاری کا دورہ، نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اتوارکو لیاری کادورہ کیا، جہاں انہوں نے  وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی اورپیپلزپارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی سینئر نائب صدر نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سندھ کے وزیر تعلیم سعیدغنی، پیپلزپارٹی کے سینئررہنما نبیل گبول اور دیگربھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر ان کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔انہوں نے کہاکہ نسیمہ ناز بلوچ کی پوری زندگی جمہوریت کے استحکام اور عوام کی خدمت کے لیے وقف تھی، پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے نسیمہ ناز بلوچ کی عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات کی ایک طاقت ور صدا کے طور پر نسیمہ ناز بلوچ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔انہوں نے کہا کہ  نسیمہ ناز بلوچ کو خواتین کی ایک موثر نمائندے کے طور پر بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -