بیواؤں، غریبوں کی زمینیں ہتھیانا پی ٹی آئی والوں کا محبوب مشغلہ، مرتضیٰ وہاب
کراچی(سٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت،مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ لینڈ گریبنگ، بیواؤں اور غریبوں کی زمینیں ہتھیانا پی ٹی آئی کے لوگوں کا محبوب مشغلہ ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرکے شہباز گل صرف اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاکہ پی ٹی آئی تہذیب اور اخلاق سے ناآشنا ہے، اس نے سیاست میں گالم گلوچ، بدتہذیبی، عدم برداشت کو پروان چڑھایاہے۔انہوں نے کہاکہ جب سے سلیکٹڈ سرکار اقتدار میں لائی گئی ہے اس وقت سے پارلیمینٹ کو بے توقیر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہباز گل جیسے لوگ کرائے پر کام کرنے کے بعد رفو چکر ہوجاتے ہیں،انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب شہباز گل پی ٹی آئی کو اس کے حال پر چھوڑ کر دیار غیر میں ہوں گے۔
مرتضیٰ وہاب