جیکب آباد،سول ہسپتال کے بجٹ سے ایک کروڑ 69لاکھ سے زائد خرچ

  جیکب آباد،سول ہسپتال کے بجٹ سے ایک کروڑ 69لاکھ سے زائد خرچ

  

جیکب آباد(این این آئی)جیکب آباد کی سول ہسپتال کے بجٹ سے ایک کروڑ 69لاکھ سے زائد خرچ، ادویات پر 95لاکھ خرچ کرنے کے باوجود آنے والے مریضوں کی ادویات نہ ملنے کی شکایات، گاڑی کے بجائے سول ہسپتال کو جنریٹر زیادہ فیول پی گیا، 39لاکھ کا متفرقہ خرچ کیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سول ہسپتال کے سالانہ بجٹ میں سے حکام ایک کروڑ 69لاکھ 53ہزار خرچ کر سکے 45لاکھ بچ گئے، ادویات کی خریداری پر 95لاکھ 28ہزار خرچ کرنے کے باوجود مریضوں کو ہسپتال میں دوا نہ ملنے کی شکایات رہیں سول ہسپتال کا جنریٹر گاڑیوں سے بھی زیادہ فیول پی گیا جنریٹر کے فیول پر 8لاکھ 42ہزار اور گاڑیوں کے فیول پر 4لاکھ 80ہزار خرچ کیا گیا، (ادرس)متفرقہ خرچ 39لاکھ کیا گیا چھپائی پر 61ہزار، اسٹیشنری پر 47ہزار، یونیفارم پر 2لاکھ 53ہزار، ملازمین کے خاندان کی مالی مدد پر 6لاکھ، ٹرانسپورٹ پر 4لاکھ 22ہزار، مشینری پر 2لاکھ 75ہزار اور فرنیچر پر 1لاکھ 97ہزار خرچ دکھایا گیا ہے، اس سلسلے میں سول سرجن سول ہسپتال جیکب آباد ڈاکٹر انیس سنجرانی نے رابطے پر کہا کہ جو خرچ ہے آپکے سامنے ہے، ادویات کی خریداری ہمارے ہاتھ میں نہیں، اسٹور ادویات سے بھر ا ہوا ہے شکایات بلا جواز ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -