سکھر،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،،شہری پنکھے اور تاریں اٹھا کر سڑکوں نکل آئے

      سکھر،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،،شہری پنکھے اور تاریں اٹھا کر سڑکوں نکل ...

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سکھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،،شہری پھنکے اور تاریں اٹھا کر سڑکوں نکل آئے،بجلی کے پنکھے کا علامتی جنازہ رکھ کر سیپکو کے خلاف انوکھا احتجاجی مظاہرہ، سیپکو کے خلاف نعریبازی،بالا حکام سے لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلز بھیجے جانے کا نوٹس لیکر صارفین کو مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سیپکوکی صارفین کیساتھ مبینہ زیادتیوں اور بجلی کی غیر اعلانییہ لوڈ شیڈنگ اور اضافی بل بھیجے جانے والے عمل کے خلاف شہریوں کی کثیر تعداد نے سول سوسائٹی کے نمائندگان اشفاق بھٹی و دیگر کی قیادت میں پھنکے کا علامتی جنازہ رکھ کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرریبازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اور پنکھے اٹھا رکھے تھے اس موقع پرمذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیپکو نے شہر بھر میں رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے شہر کے مختلف علاقوں، واری تڑ،غریب آباد،شمس آباد مائیکرو کالونی،بھوسہ لائن،نیو پنڈ،قریشی گوٹھ سمیت سکھر شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ مکین شدید گرمی میں پریشان حال زندگی گذار رہے ہیں لیکن شکایات کے باوجود سیپکو کان دھرنے کو تیار نہیں ہے سیپکو کاعملہ مختلف علاقوں میں رشوت کے عیوض بجلی چوری کرارہا ہے اور بجلی چوری کا بوجھ غریب صارفین پر ڈال کر اضافی یونٹوں اور ڈیڈکشن بلز بھیجے جارہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے شکایات پر صارفین کو بجلی منقطع کرنے سمیت حراساں کیا جاتا ہے اور بل درستگی کیلئے آٹھ سے دس ہزار روپے رشوت طلب کی جاتی ہے مظاہرین نے وقافی وزیر پانی و بجلی،سیپکو چیف سمیت دیگر بالا حکام سینوٹس لیکر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرکے شہریوں کو بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات سے نجات دلاتے ہوئے بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیااور اعلان کیا کے اگر شہریوں کا جائز مطالبہ پورا نا ہوا تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھا دینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -