لیاری میں فائرنگ،انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

   لیاری میں فائرنگ،انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری میں دبئی چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد نصیر عرف ویش ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق لیاری دبئی چوک پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص انتہائی مطلوب دہشت گرد نکلا جس کی شناخت نصیر عرف ویش کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک دہشت گرد نصیر عرف ویش کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے تھا،جو بلوچستان میں ایف سی پر حملے میں بھی ملوث تھا۔نصیر عرف ویش گینگ وار زاہد لاڈلہ کا ساتھی تھا اور 40 سے زائد سنگین مقدمات میں نامزد تھا جو حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -