کامونکے،روٹھی بیوی کو منانے والا سالے کے ہاتھوں قتل

کامونکے،روٹھی بیوی کو منانے والا سالے کے ہاتھوں قتل

  

کامونکے(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) بیوی کو منانے کے لئے جانیوالے کو سالے نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا،بتایاگیاہے کہ جھنگی گوجرانوالہ کے رہائشی مشتاق کے بیٹے وقاص کی شادی واہنڈوکے علاقہ بھرار میں شبیر کی بیٹی اسماویہ کے ساتھ ہوئی اور بعدازاں وقاص روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک چلاگیا جبکہ چند روز یوم قبل اسماویہ سسرال والوں کے ساتھ جھگڑا کرکے روٹھ کر میکے چلی گئی اور اس دوران تین روز قبل وقاص بھی بیرون ملک سے واپس آگیا۔گزشتہ روز وقاص اپنے والد،بھائی اور چچاکے ہمراہ اپنے سسرال میں روٹھی بیوی کو منانے کے لئے چلاگیا جبکہ اس دوران ان کے درمیان توتکرارہوگئی تو وقاص کے سالے حماد نے طیش میں آکر اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری ہسپتال منتقل کیاگیا مگر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا،وقاص کے والد مشتاق کے مطابق اس کے بیٹے کو اس کی بہو اسماویہ اس کی والدہ رفعت بی بی اور والدشبیر کی ایما پرقتل کیاگیا ہے،تھانہ واہنڈوپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کردیاہے۔

داماد قتل

مزید :

صفحہ آخر -