کراچی، فائرنگ پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق، 3زخمی 

کراچی، فائرنگ پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق، 3زخمی 

  

   کراچی(آئی  این پی) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے  پولیس کے مطابق شاہ فیصل 5 نمبر بریلی کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی جس کی شناخت فوزیہ کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی خاتون کی گردن میں لگی ادھر سرجانی ٹاؤن کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب جھگڑے میں چھریوں کے وار سے پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا بنارس میٹرو سینما کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ خاتون زخمی ہوئی کورنگی کراسنگ الطاف نگر میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا، ادھر اورنگی ٹاؤن ہزارہ چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ واقعات

مزید :

صفحہ آخر -