کورونا وائرس پھر سراٹھانے لگا، مزید 29اموات، موڈرنا ویکسین آج سے لگے گی 

کورونا وائرس پھر سراٹھانے لگا، مزید 29اموات، موڈرنا ویکسین آج سے لگے گی 

  

 اسلام آباد،لاہور،پشاور،کراچی،کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) ملک بھر میں کوروناوائرس سے مزید 29 افرادجا ں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22408 تک پہنچ گئی،1228نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے عید الا ضحی کیلئے مفصل ہدایات جاری کر دی ہیں، ہدایات کی روشنی میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی، عید الاضحی اور کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔ یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ مویشی منڈیوں میں عملے اور تاجروں کی ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے، اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مزید بتایا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 67 لاکھ سے زائد ڈوز لگائی جا چکی ہیں، گزشتہ ماہ 8لاکھ 30ہزار سے زائد ویکسین ڈوز لگائی گئیں۔این سی او سی کے مطابق یورپ، سعودی عرب، امریکہ سمیت بیرون ملک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین آج(پیر) سے لگائی جائے گی اور ملک بھر کے 37 شہروں میں 49 سینٹرز پرموڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔پنجاب میں 15، سندھ میں 2، خیبرپختونخوامیں 13 سینٹرز پر ویکسین میسر ہو گی۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 3،اسلام آباد میں 5، جی بی میں 6 جب کہ آزاد کشمیر کے 5 شہروں میں موڈرونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔خیبرپختونخوا حکومت کو امریکی موڈرنا ویکسین کی 50 ہزار ڈوز مل گئی جس کے بعد صوبے کے 10 اضلاع میں موڈرنا ویکسین فراہم کردی گئی ہے۔دوسری جانب چین سے سائنو فارم ویکسین کی مزید 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔مزید 20 لاکھ خوراکیں 5 اور 6 جولائی کو پاکستان پہنچیں گی۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران92 مر یضو ں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،2 مریض کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤکی شرح 9.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 10.89 فیصد ریکارڈ کی گئی، سندھ میں کورونا کے باعث 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز دوبارہ سر اٹھانے لگے ہیں۔گراف کے مطابق یکم جولائی کو اسلام آباد میں کورونا کے 73، 2جولائی کو 66، 3جولائی 71کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -