بھارت دہشتگردوں کا پشت پناہ،افغان حکام کی بلا جواز تنقید انکی ناکامیوں کا ثبوت ہے: شاہ محمود قریشی

بھارت دہشتگردوں کا پشت پناہ،افغان حکام کی بلا جواز تنقید انکی ناکامیوں کا ...

  

 اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی کا بنیادی مقصد ملکی معیشت کو مستحکم کرنا اوربیرونی سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔ریڈیو پاکستان کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے جغرافیائی،سیاسی اورخارجہ پالیسی کو اقتصادی سفارتکاری میں تبدیل کر دیا ہے،وزارت خارجہ نے تجارت کے فروغ،ترسیلات زر کی سہولت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان حکام کی جانب سے پاکستان پر بلا جواز تنقید ان کی پالیسیوں سے متعلق ناکامی کا ثبوت ہے۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ افغان عوام کی اکثریت اِس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات سے انہیں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔شاہ محمود نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے سے متعلق ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔اپنے ایک اہم بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ناصرف دہشتگردوں کی مالی مدد بلکہ ان کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔ ہم نے بھارت کو بے نقاب کیا، مزید بھی کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھایا کہ کیا دنیا بھارت کی دہشتگردوں کی مالی مدد کا نوٹس لے گی؟ ہمیں اپنے دفاع کا پورا حق ہے۔

وزیرخارجہ

مزید :

صفحہ اول -