ملتان، آندھی کے بعد ہلکی بارش، بجلی  بند موسم خوشگوار، آج پھر برسات کا امکان

ملتان، آندھی کے بعد ہلکی بارش، بجلی  بند موسم خوشگوار، آج پھر برسات کا امکان

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)گرمی کے منفرد اور سخت موسم کا حوالہ بننے والے مہینہ ہاڑ میں گرد آلود آندھی کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش نے موسم سہانا کردیا. ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تیز آندھی کے ساتھ ہونے والی ہلکی بارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے.بارش سے  موسم خوشگوار ہوگیا اور جھلساتی گرمی سے نجات ملی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور نواحی علاقوں میں 63کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی بھی چلی۔ مذکورہ آندھی سے آم کے باغات کو نقصان پہنچا ہے ہاڑ کے مہنے میں تیز آندھی اور  بارش سے میپکو کی بتی گل ہوگئی اور رات گئے تک درجنوں علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہوسکی تھی۔بجلی کے غائب ہونے سے معمولات متاثر یوتے رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی اور وسطی علاقوں میں آج اور کل بھی بارش کا امکان ہے اور بارش کاباعث بننے والا سسٹم خطے میں موجود رہے گا۔مختلف علاقوں میں دیواریں درخت اور بڑے تشہیری بورڈز گرنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

امکان

مزید :

صفحہ اول -