ایران کو جوہری ریاست نہیں بننے دیں گے ، اسرائیل

ایران کو جوہری ریاست نہیں بننے دیں گے ، اسرائیل
ایران کو جوہری ریاست نہیں بننے دیں گے ، اسرائیل

  

تل ابیب ( ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ ایران کو جوہری ریاست نہیں بننے دیں گے ، اسرائیل ایران کے ساتھ مسلسل محاذ آرائی کر رہا ہے ، ہمیں اپنا دفاع خود کرنا ہے ۔

العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایرانی لیڈر جانتے ہیں کہ ہم ایرانی سر زمین کے اندر کام کر رہے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے بیانات ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے وزرا دفاع ، خارجہ اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان کی موجودگی میں ایرانی جوہری پروگرام اور سنہ 2015 کے معاہدے میں امریکا کے واپس آنے کے امکان پر غور کے لئے اجلاس منعقد کیا۔

بینیٹ نے تصدیق کی کہ اسرائیل کا مقصد ایران کو فوجی جوہری صلاحیتوں کے حصول سے روکنا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -