تھر بلاک ٹو میں مبینہ تشدد سے مزدور قتل، وزارت انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا

تھر بلاک ٹو میں مبینہ تشدد سے مزدور قتل، وزارت انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا
تھر بلاک ٹو میں مبینہ تشدد سے مزدور قتل، وزارت انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )تھر کول بلاک ٹو میں میبنہ تشدد کرکے قتل کیےگئے غریب  مزدور دودو بھیل کے کیس  کا انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے نوٹس لےلیا ، وفاقی وزیر نے انسانی حقوق کے وزیر پارلیمانی سیکرٹری یٹری لال مالہی کو واقعے کےمتعلق تمام تفصیلات جمع کرنے اور مقتول  کے ورثاء کےپاس جانےکی ہدایت کردی۔

انسانی حقوق کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری لال مالہی کا کہناہے کہ جلد مقتول دودو بھیل کے ورثاء کےپاس جائینگے ،دودوبھیل کےورثاء کو انصاف دلایا جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہےکہ دو تین روز قبل تھر کول بلاک ٹو میں گارڈز کی مبینہ تشدد سے غریب مزدور دودو بھیل کی ہلاکت اور ورثاء کے مسلسل احتجاج اور میڈیا میں خبروں کا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق محترمہ شیریں مزاری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقوق کے پارلیمانی سیکرٹری لال مالہی کو مقتول دودو بھیل کےورثاء کےپاس جانے اور واقعے کی تمام تفصیلات جمع کرنےکی ہدایت کردی۔ لال مالہی کا کہناتھا کہ دودو بھیل کے ورثاء کو انشاءاللہ انصاف ملےگا .

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -