شوگر سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، سٹہ ڈیلرز کو بھی نوٹس جاری، کون کون شامل ہے؟ نام بھی سامنے آگئے

شوگر سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، سٹہ ڈیلرز کو بھی نوٹس جاری، کون کون ...
شوگر سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، سٹہ ڈیلرز کو بھی نوٹس جاری، کون کون شامل ہے؟ نام بھی سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) لاہور نے شوگر مافیا کے ٹاپ ٹین سٹہ ڈیلرز کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی دفعہ 9کے تحت شوکاز نوٹس کردیے۔

جیو نیوز کے مطابق  ایف آئی اے نے شوگرسٹہ مافیا کے جن 10 لوگوں کو شوکازنوٹس جاری کیے ان میں لاہور کے چار ڈیلرز ملک عباد علی، ملک ماجد علی، اسد پرویز بٹ اور شیخ ساجد شامل ہیں۔چار ڈیلرز فیصل آباد سے تعلق رکھتے ہیں جن میں محمود بھلی، علی بھلی، عاطف اقبال پراچہ اور سمندری سے منظور شہزاد ہیر ا ہیں۔ 

سٹہ مافیا کے دو ارکان محمد ارشد ملتان سے اور ندیم اشرف کا تعلق حاصل پور سے ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق تمام شوگر سٹہ مافیا کے ارکان کوکہا گیا ہےکہ وہ 30 دن کے اندر اندر اپنی اور اپنے حقیقی وارثان کی تمام جائیدادوں ، بینک اکاؤنٹس، ایف بی آر کی تفصیلات ایف آئی اے کوفراہم کریں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے اگر جائیدادیں قانونی ذرائع سے بنانا ثابت نہ ہوا تو ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں منجمد کردی جائیں گی جو اگلے مرحلے میں ضبط بھی کی جاسکتی ہیں۔