اغواء کے بعد اوباشوں کی نوعمر بچے سے زیادتی ، ویڈیو بھی بنا لی

اغواء کے بعد اوباشوں کی نوعمر بچے سے زیادتی ، ویڈیو بھی بنا لی
اغواء کے بعد اوباشوں کی نوعمر بچے سے زیادتی ، ویڈیو بھی بنا لی

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) خوشاب میں دو اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کی اور اس دوران ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔

جیو نیوز کے مطابق  اجتماعی زیادتی کا واقعہ تین روز قبل خوشاب کے گاؤں 22 ایم بی میں پیش آیا جہاں دو ملزمان نے نو سالہ بچے کو اغواکرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔پولیس نے متاثرہ بچے کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں طالب علم سے زیادتی ثابت ہوگئی اور ملزمان کے قبضے سے ویڈیو بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -