زائرین کیلئے لنگر تیاری کے دوران لاہور کے علاقے رام گڑھ میں واقع ایک دربار میں سلنڈر پھٹ گیا اور پھر۔ ۔ ۔

زائرین کیلئے لنگر تیاری کے دوران لاہور کے علاقے رام گڑھ میں واقع ایک دربار ...
زائرین کیلئے لنگر تیاری کے دوران لاہور کے علاقے رام گڑھ میں واقع ایک دربار میں سلنڈر پھٹ گیا اور پھر۔ ۔ ۔

  

لاہور (ویب ڈیسک) رام گڑھ میں واقع ایک دربار میں سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے تین افراد جھلس گئے۔

جیو نیوز کے مطابق  سلنڈر دھماکا اس وقت ہوا جب دربار سید محمود شاہ میں زائرین کے لیے لنگر تیار کیا جا رہا تھا، دو سلنڈروں میں دھماکےکے بعد آگ لگ گئی اور تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق سلنڈر دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آواز دور تک سنی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں 20 سالہ مبشر، 40 سالہ جمشید اور 27 سالہ عبدالقادر شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -