عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں
عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  

فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں ، عابد شیر علی نے اپنے ٹویٹ میں اہلیہ کے انتقال کی خبر شیئر کی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک عرصہ سے لندن میں مقیم عابد شیرعلی نے اہلیہ کے انتقال کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر عابد شیر علی نے لکھا کہ میری اہلیہ انتقال کر گئی ہیں، ’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘۔

عابد شیر علی کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم نجی ٹی وی چینل کے مطابق ان  کی اہلیہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان ، صحافی مطیع اللہ جان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے عابد شیر علی سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں جب کہ ان کی اہلیہ فیصل آباد میں تھیں ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عابد شیر علی اہلیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے جس کیلئے انہوں نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -