اینٹی کرپشن عدالت نے کھوکھر برادران کو بڑا ریلیف دے دیا

اینٹی کرپشن عدالت نے کھوکھر برادران کو بڑا ریلیف دے دیا
اینٹی کرپشن عدالت نے کھوکھر برادران کو بڑا ریلیف دے دیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اینٹی کرپشن عدالت سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو کھوکھر برادران کی گرفتاری سے 12جولائی تک روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کور ٹ میں کھوکھر برادران کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ، عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 12جولائی تک کھوکھر برادران کی گرفتاری سے روک دیا، حکم دیا کہ 9 جولائی کو تمام ملزمان شامل تفتیش ہوں جب کہ 12 جولائی کو تفتیشی رپورٹ پیش کریں ۔

کھوکھر برادران پر سرکاری زمین کے کاغذات میں ردو بدل کا الزام ہے ۔

مزید :

قومی -