چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین سے کورنا ویکسین سائنو فارم کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سائنوفارم ویکسین کی مزید 20لاکھ خوارکیں پاکستان پہنچا دی گئیں ہیں،ویکسین کی کھیپ گزشتہ رات پاکستان کو موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چین سے سائنو فارم کی 20لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لائی گئی جسے محکمہ صحت کے حکام نے موصول کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -