حکومت کا 60لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے پروگرام کا اعلان 

حکومت کا 60لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے پروگرام کا اعلان 
حکومت کا 60لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے پروگرام کا اعلان 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت نے 60لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا پروگرام بنا لیا ہے ،پانچ لاکھ روپے فی خاندان کاروبار کیلئے بلا سود قرض فراہم کریں گے ۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جب ہمیں ملک ملا تو جرمنی اور فرانس جیسی تگڑی معیشت نہیں ملی تھی ، حکومت سنبھالی تو 15روز کیلئے ذخائر ملے ، حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے عمران خان نے چیلنج قبول کیا، ملکی معیشت کی شرح نمو چار فیصد پر جا رہی ہے ، حکومتی اقدامات سے برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ترسیلات زرمیں دس ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، بینکوں نے کم آمدن گھروں کیلئے 38ارب روپے تک قرضے منظور کر لئے ہیں ۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکسٹائل پالیسی بنائی جبکہ یہاں گزشتہ حکومتوں نے ٹیکسٹائل قبرستان بنا دیا تھا، ہماری آئی ٹی کی ایکسپورٹ دو ارب ڈالرز ہے ، اوور سیز پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ہمیشہ مدد کی ہے ، مسلم لیگ دور میں ترسیلات زر میں اضافہ نہیں ہوا، آج 29ارب ڈالرز سے زائد ترسیالت زر ہوں گے ۔

فرخ حبیب نے ایل ڈی اے فیز ٹو میں صحافیوں کیلئے کوٹہ مختص کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہ  ترجیحی بنیادوں پر صحافیوں کو صحت کارڈ دیں گے ۔

مزید :

قومی -