فیصل آباد میں پولیس کا روایتی چھتر کلچر نہ بدل سکا، نوجوان پر مبینہ تشدد

فیصل آباد میں پولیس کا روایتی چھتر کلچر نہ بدل سکا، نوجوان پر مبینہ تشدد
فیصل آباد میں پولیس کا روایتی چھتر کلچر نہ بدل سکا، نوجوان پر مبینہ تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں پولیس کا روایتی چھتر کلچر نہ بدل سکا، تھانہ ترکھانی میں تعینات اے ایس آئی کی جانب سے چھتر مارے جانے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق  تھانہ ترکھانی کے علاقے میں بلا اجازت گھر میں داخل ہونے پر نعمان نامی شہری کو پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر حراست میں لینے کے بعد الٹا لٹکا کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تشدد کے دوران پولیس کی جانب سے شہری پر پولیس کے روایتی چھتر سے تشدد بھی کیا گیا۔ شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کی فوٹیج منظر عام پر آئی جس میں پولیس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھی واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کی جانب سے تھرڈ ڈگری تفتیشی طریقہ کو ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ چھتر کی مدد سے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے پر پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات بھی پیدا ہوگئے۔