یہ ہے آپکی پرفارمنس کہ ملزم کو 18،18ماہ جیل میں رکھو اور۔۔ سندھ ہائی کورٹ نیب پر برہم

یہ ہے آپکی پرفارمنس کہ ملزم کو 18،18ماہ جیل میں رکھو اور۔۔ سندھ ہائی کورٹ نیب ...
یہ ہے آپکی پرفارمنس کہ ملزم کو 18،18ماہ جیل میں رکھو اور۔۔ سندھ ہائی کورٹ نیب پر برہم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پرسما عت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عیبداللہ ابڑو کی سخت سرزنش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی پی رہنما سید خورشید شاہ کی ضمانت کے لئے دائرکی جانے والی درخواست پرسماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرکی جانب سے استدعا کی گئی کہ ابھی انکوائری مکمل نہیں مزید وقت دیا جائے ۔ ہا ئی کورٹ کے جسٹس امجد سہتونے نیب پراسیکیوٹر عیبداللہ ابڑو سے سوال کیا کہ انکوائری کے لئے آپ کے پاس کتنا وقت ہوتا ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ چار ماہ کا وقت ہوتا ہے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ وقت پر انکوائری بھی مکمل نہیں کرسکے،یہ ہے آپ کی پرفارمنس کہ ملزم کو 18،18ماہ جیل میں رکھتے ہیں اور وقت لیتے رہے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر نیب سکھر کو طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -