آزاد کشمیر الیکشن، پی پی کے مرکزی صدر پر حملہ، سابق صدر آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن سےبڑا مطالبہ کردیا

آزاد کشمیر الیکشن، پی پی کے مرکزی صدر پر حملہ، سابق صدر آصف علی زرداری نے ...
آزاد کشمیر الیکشن، پی پی کے مرکزی صدر پر حملہ، سابق صدر آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن سےبڑا مطالبہ کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی کے مرکزی صدر چودھری لطیف اکبر پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اہم مطالبہ کردیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زردا ری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے صد ر پر ہونے والا حملہ قابل مذمت ہے، چودھری لطیف اکبرپردوسری بارحملہ ہواجوتشویشناک ہے،چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیرقاتلانہ حملے کانوٹس لیں۔

سابق صدر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرمنصفانہ انتخابات کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -